Friday, December 1, 2023

ملتان میں3روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی

ملتان میں3روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی
December 10, 2018
ملتان ( 92 نیوز) ملتان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی ، پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمرکے 8 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ ملتان میں انسداد پولیو مہم کے لئے محکمہ صحت نے 2196 ٹیمیں تشکیل دی ہیں ،جبکہ ریلوے اسٹیشن ، جنرل بس اسٹینڈ سمیت دیگر عوامی مقامات پر بھی پولیو کاؤنٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔ تین روز کے دوران  8 لاکھ 62 ہزار  932 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے لئے 750 پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت نے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔