Saturday, February 4, 2023

ملتان میں کانسٹیبلز کی بھرتیوں کیلئے امیدواروں کی دوڑیں لگ گئیں

ملتان میں کانسٹیبلز کی بھرتیوں کیلئے امیدواروں کی دوڑیں لگ گئیں
ملتان (92 نیوز) ملتان میں کانسٹیبلز کی بھرتیوں کے لیےامیدواروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ گرمی کی شدت سے امیدواروں کے حوصلے بھی دم توڑ گئے۔ خواتین سمیت کئی امیدوار راستے میں ہی گر پڑے۔ ملتان پولیس میں کانسٹیبلان کی 290 آسامیوں پر بھرتی کے سلسلہ میں 2265 امیدواروں کی دوڑ ہو رہی ہے۔ مرد امیدواروں کو ڈیڑہ کلو میٹر کا فاصلہ 7 منٹ میں طے کرنا  تھاجبکہ خواتین امیدواروں کو ڈیڑھ کلومیٹر کا فاصلہ 10 منٹ میں طے کرنا تھا۔ کئی امیدواروں کی وقت ختم ہونے پر اینڈنگ لائن پر رسی کراس کرنے کی کوشش بھی سامنے آئی، بد نظمی کا الزام لگاتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن نے رسی پکڑے ہوئے پولیس اہلکار کو تھپڑ بھی مار دیا۔