Saturday, October 1, 2022

ملتان میں پیپلز پارٹی کے ورکزر کنونشن میں جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے

ملتان میں پیپلز پارٹی کے ورکزر کنونشن میں جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے

ملتان (92 نیوز) ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ورکرز کنونشن میں جیالوں سے بھوک برداشت نہ ہو سکی اور انہوں نے یوسف رضا گیلانی کے خطاب کے دوران ہی کھانے پر دھاوا بول دیا۔ کھانا حاصل کرنے کی اس جنگ میں کارکن ایک دوسرے کو دھکے بھی دیتے رہے اور جس کے ہاتھ جو آیا لے کر چلتا بنا۔
مقامی رہنماؤں کے منع کرنے کے باوجود جیالے کھانے کے ساتھ پورا پورا انصاف کرتے دکھائی دیے۔ ایک طرف جیالوں نے کھانے پر دھاوا بولا تو دوسری جانب یوسف رضا گیلانی کی تقریر کے دوران دو بار بجلی بھی غائب ہو گئی جس کے باعث سابق وزیر اعظم کو اندھیرے میں ہی تقریر جاری رکھنا پڑی۔