Monday, October 3, 2022

ملتان میں پولیس کا اخلاقی دیوالیہ پن، بزرگ جوڑے پر تشدد

ملتان میں پولیس کا اخلاقی دیوالیہ پن، بزرگ جوڑے پر تشدد

ملتان (92 نیوز) ایم ڈی آفس کے باہر بزرگ جوڑے کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھسیٹ کر موبائل میں بٹھا لیا اور بزرگ خاتون پر بیہمانہ تشدد کے بعد سڑک پر گھسیٹتے رہے۔

ملتان ڈولیپمینٹ اتھارٹی کے دفتر کے باہر 75 سالہ نسیم بی بی اپنے خاوند کے ہمراہ احتجاج کر رہے تھے کہ لینڈ آفیسر ایم ڈی اے اکرام بلوچ نے پولئیس کو بلو ا کر احتجاج ختم کرانے کی کوشش کی۔

پولیس کی جانب سے بزرگ جوڑے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور ان کو سڑکوں پر گھسیٹتے رہے، بہیمانہ تشدد کے بعد پولیس نے بزرگ جوڑے کو گھسیٹ کر موبائل میں بٹھا لیا۔ بزرگ نسیم بی بی کا کہنا تھا کہ ایم ڈی اہلکار فاطمہ جناح ٹاؤن فیز 2 میں 5 کنال 6 مرلہ کے میرے پلاٹ پر مبینہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ایم ڈی اہلکار اکرام بلوچ نے خاتون سے بینرز چھین کر پھاڑ ڈالے۔