Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان میں نجی سکول کی بوسیدہ چھت گر گئی، 15بچے زخمی، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیکر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی

ملتان میں نجی سکول کی بوسیدہ چھت گر گئی، 15بچے زخمی، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیکر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی
May 25, 2015
ملتان (92نیوز) ملتان میں نجی سکول کی بوسیدہ چھت گرنے سے پندرہ بچے زخمی ہوگئے۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام بچوں کو نکال لیا۔ ملتان میں ایک ہفتے کے دوران دوسرے سکول کی چھت گر گئی۔ آج کا حادثہ ملتان کے علاقے شریف پورہ میں پیش آیا جہاں چھت گرنے سے پلے گروپ کے 15 بچے ملبے کے نیچے دب گئے۔ اہل علاقہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع کئے۔ اس دوران ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ گئیں جنہوں نے تمام بچوں کو باہر نکال لیا۔ بچوں کے والدین نے سکول انتظامیہ پر کڑی تنقید کی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اگر لوگ اپنی مدد آپ کے تحت برقت کارروائی نہ کرتے تو زیادہ جانی نقصان ہونا تھا۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان کے علاقہ شریف پورہ میں سکول کی چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیکر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور سکولوں کی عمارتوں کا جامع سروے کرایا جائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔