Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان میں میوزیکل کنسرٹ میں بد نظمی سے متعدد افراد زخمی

ملتان میں میوزیکل کنسرٹ میں بد نظمی سے متعدد افراد زخمی
February 11, 2019
ملتان ( 92 نیوز) ملتان میں میوزیکل کنسرٹ میں بد نظمی سے متعدد افراد زخمی  ہو گئے ۔ مظفرآباد میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے نوجوانوں کو اسٹیج پر جانے سے روکنے کی کوشش کی تو وہ  طیش میں آ گئے۔ نوجوان پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں میں جھگڑا ہونے پرکنسرٹ میں افراتفری مچ گئی، جھگڑے کےباعث سکیورٹی اہلکار اورمتعددنوجوان زخمی ہوگئےجنہیں ریسکیو اہلکاروں  نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دی۔ مقامی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ انتظامیہ نے گراؤنڈ کی لائٹس بند کردیں،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔