Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان میں منصوبوں کی تکمیل کیلئے نوازشریف اور شہبازشریف کو گزارشات دیدیں، کوئی قدم پارٹی قیادت کے مشورے کے بغیر نہیں اٹھاﺅں گا: گورنر پنجاب

ملتان میں منصوبوں کی تکمیل کیلئے نوازشریف اور شہبازشریف کو گزارشات دیدیں، کوئی قدم پارٹی قیادت کے مشورے کے بغیر نہیں اٹھاﺅں گا: گورنر پنجاب
May 24, 2015
لاہور (92نیوز) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی قدم پارٹی قیادت کے مشورے کے بغیر نہیں اٹھاوں گا، میٹرو بس کا پراجیکٹ تمام شہریوں کا ہے، میٹرو بس کا منصوبہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ ہے، میرا گورنر بننا بھی جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گرم سوال نہ پوچھیں ٹھنڈے سوال پوچھیں، جواب ٹھنڈا دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب بننے پر اللہ کا شکرگزار ہوں، وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کی مہربانی ہے کہ عہدہ سونپا، رانا محمود الحسن ایک کہنہ مشق اور باہمت سیاست دان ہیں، رانا محمودالحسن کے کام کو آگے بڑھانے کےلئے مدد کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں منصوبوں کی تکمیل کےلئے نوازشریف اور شہباز شریف کو گزارشات دےدی ہیں، کوئی بھی قدم پارٹی قیادت کے مشورے کے بغیر نہیں اٹھاوں گا۔ انہوں نے کہا بنیادی حقوق کے حصول میں کچھ جائز پابندیاں بھی ہیں، زمبابوے کی ٹیم کا لاہور میں آنا اور پرامن میچزکا انعقادبہت بڑی بات ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔