Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان میں مظاہرین نے الطاف حسین کا پتلا نذرآتش کر دیا، پاک فوج زندہ باد کے نعرے

ملتان میں مظاہرین نے الطاف حسین کا پتلا نذرآتش کر دیا، پاک فوج زندہ باد کے نعرے
May 3, 2015
ملتان (92نیوز) متحدہ شہری محاذ ملتان کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور الطاف حسین کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے الطاف حسین کا پتلا بھی نذرآتش کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے بوسن روڈ پر متحدہ شہری محاذ کے زیراہتمام ہونے والے مظاہرہ میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پاک فوج کے حق میں جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے ایم کیو ایم کے قائد کا پتلا بھی نذرآتش کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک طرف پاک افواج ملک کی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہےں، ایسے میں ایم کیو ایم کے قائد کے بیان سے پوری قوم کو تکلیف ہوئی ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم اور ان کے قائد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔