Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان میں قدیم فن ’’ شیشہ گری ‘‘ آج بھی قائم ہے

ملتان میں قدیم فن ’’ شیشہ گری ‘‘ آج بھی قائم ہے
February 12, 2019
 ملتان (92 نیوز) قدیم فن’’ شیشہ گری‘‘ ملتان کی پہنچان ہے جو آج بھی قائم ہے۔ فن اگر منفرد ہو تو دیکھنے والوں کے دل میں اتر جاتا ہے۔ ایسا ہی فن شیشہ گری ہے جس میں نازک شیشوں کی کانٹ چھانٹ کر کے مختلف فن پارے بنائے جاتے ہیں۔ قدیمی فن شیشہ گری، مدینۃ اولیا کی پہچان ہے جو صوفی ثقافت کی عکاسی اس خوبصورتی سے کرتا ہے کہ قدر دان شیشے سے اپنے گھر کی چھتیں، دیواریں اور مساجد سجانا پسند کرتے ہیں۔ شیشے کو ہیرے کی مدد سے نفاست سے کاٹتا، ملتان کا اجمل چشتی، بچپن سے شیشہ گری کے فن سے وابستہ ہے۔ بانی پاکستان کی تصویر ہو یا جدت لئے شاہکار، اجمل سب پر ہی، اس مہارت سے شیشہ گری کرتا ہے کہ فن پارے سج جاتے ہیں۔ اپنے فن پارے بنانے کے لئے اجمل خوش رنگ، سبز، سفید، نیلا اور سرخ شیشوں کا انتخاب اس منفرد انداز میں کرتا ہے کہ بے جان اشیاء میں بھی چمک دمک آ جاتی ہے۔