Thursday, September 29, 2022

ملتان میں عید میلادالنبیﷺ پراونٹوں کا جلوس، شاہ محمود اور جاوید ہاشمی کی شرکت

ملتان میں عید میلادالنبیﷺ پراونٹوں کا جلوس، شاہ محمود اور جاوید ہاشمی کی شرکت
ملتان (92 نیوز) عید میلادالنبیﷺ آگئی، لب پہ خوشیوں کا ترانہ آگیا، تمام چھوٹے بڑوں شہروں میں جلوسوں کا اہتمام کیا گیا، ملتان میں اونٹوں کے جلوس میں شاہ محمود اور جاویدہاشمی کی شرکت کی۔ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حضورﷺ کی ولادت کے دن کے موقع پر ہم سب اکٹھے ہیں، فضل الرحمان سے مذاکرات بھی اچھی سمت میں جائیں گے، اللہ کشمیر کے معاملے پر مسلمانوں کو کامیابی دے، عید میلاد النبی کے موقع پر سارے اختلافات بھلا دینے چاہیئں۔ لاڑکانہ میں موٹرسائیکلوں پر ریلی نکالی گئی، کوئٹہ، سکھر، گھوٹکی، پنڈدادنخان، بولان، بورےوالا، میاں چنوں، مردان میں بھی عاشقان رسول ﷺ نے ریلیاں نکالیں، راستوں میں جگہ جگہ بریانی، کھیر، انڈوں اور جوس کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔