Wednesday, February 28, 2024

ملتان میں عطائی کی غیر معیاری ادویات نے 3 بچوں کی جان لے لی

ملتان میں عطائی کی غیر معیاری ادویات نے 3 بچوں کی جان لے لی
May 22, 2021

ملتان (92 نیوز) ملتان میں عطائی کی غیر معیاری ادویات نے 3 بچوں کی جان لے لی۔ نشتر اسپتال میں زیر علاج تیسرا بچہ 5 سالہ منیب بھی دم توڑ گیا۔

ملتان کے علاقے حامد پور کنورہ کے رہائشی تین بہن بھائی غلط دوائی کے استعمال سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ 9 سالہ دانش اور 7 سالہ طاہرہ گزشتہ روز فوت ہوئے جبکہ 5 سالہ منیب نے آج اسپتال میں دم توڑا ۔ تین بچوں کی وفات پر ہر آنکھ نم اور فضا سوگوار ہے۔

بچوں کی اموات پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیا تو انتظامیہ متحرک ہوئی اور عطائی کے کلینک کو سیل کر دیا جبکہ ڈاکٹر سلیم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

عطائی کے ہاتھوں تین بچوں کی ہلاکت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی انکوائری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔