Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان میں سیزنل انفلوئنزا نے ایک اور زندگی نگل لی ، تعداد 64 ہو گئی

ملتان میں سیزنل انفلوئنزا نے ایک اور زندگی نگل لی ، تعداد 64 ہو گئی
February 15, 2018

ملتان ( 92 نیوز ) ملتان میں سیزنل انفلوئنزا نے ایک اور زندگی نگل لی ، نشتر اسپتال میں زیر علاج 35 سالہ مریض دم توڑ گیا ۔اب تک نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوئنزا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 64 ہو گئی۔

جاں بحق ہونیوالے 35 سالہ بختاور کا تعلق خانیوال سے تھا ، اسپتال ذرائع کے مطابق 61 روز کے دوران سیزنل انفلوئنزا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 64 ہو گئی ہے۔

جاں بحق ہونے والے 44 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ دیگر مریضوں کی رپورٹ منفی آئی۔

اب تک سیزنل انفلوئنزا کے شبے میں 290 مریض نشتر اسپتال رپورٹ ہوئے ، جن میں سے 141 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔