Saturday, July 27, 2024

ملتان میں دیوانہ اور مستانہ بیلوں کی جوڑی کے چرچے

ملتان میں دیوانہ اور مستانہ بیلوں کی جوڑی کے چرچے
August 9, 2019
 ملتان (92 نیوز) ملتان میں دیوانہ اور مستانہ بیلوں کی جوڑی کے چرچے ہیں۔ دیوانہ کی ادائیں ایسی کہ جو دیکھے وہ دیوانہ ہو جائے ۔ چھوٹا بھائی مستانہ بھی کسی سے کم نہیں ۔ گوری رنگت قد چھ فٹ اور وزن چالیس من سے زائد  یہ ہیں دیوانہ جس کی ادائیں ہی ایسی خوبصورت ہیں کہ جو دیکھے وہ دیوانہ ہو جائے۔ اب ذرا بات کر لیتے ہیں چھوٹے بھائی مستانہ کی جو عمر میں تو دو سال چھوٹا ہے مگر جسامت میں اپنے بھائی کو ٹکر دیتا ہے۔ دیوانہ اور مستانہ کو بڑے لاڈ پیار سے مالک نے پالا ہے اور انکے خوب ناز نخرے اٹھائیں ہیں تبھی تو یہ چارا بھی ہاتھ سے کھاتے ہیں۔ دیوانہ اور مستانہ کی دھوم پورے شہر میں مچ چکی ہے اس لیے بچے بڑے سب ہی ان کے ساتھ سیلفیاں بناتے ہیں۔