ملتان میں دو دکانوں میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان
ملتان ( 92 نیوز) ملتان میں دو دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
ملتان کے علاقہ حرم گیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری دکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔
آگ کے باعث دکانوں میں موجود لکڑی اور موبائلز کا بیشتر سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔