Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان میں خاوند نے گھریلو تنازع پر بیوی بیٹی اور رشتہ دار پر تیزاب پھینک دیا

ملتان میں خاوند نے گھریلو تنازع پر بیوی بیٹی اور رشتہ دار پر تیزاب پھینک دیا
May 27, 2015
ملتان(92نیوز)ملتان میں خاوند نے گھریلو تنازع پر بیوی بیٹی اور رشتہ دار پر تیزاب پھینک دیا،  بیوی ،بیٹی کوتشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ملتان کے نواحی علاقہ تھانہ راجہ رام کی حدود میں وزیراں بی بی اپنی آٹھ سالہ بیٹی کے ساتھ گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ اس کے خاوند نصیر احمد نے بیوی سے رنجش پر ان پر تیزاب پھینک دیا جس سے وزیراں بی بی اور اس کی آٹھ سالہ بیٹی اور حسنین نامی بھانجا جھلس گیا۔ وزیراں مائی اور اس کی بیٹی کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق وزیراں بی بی کا جسم ستر فیصد سے زیادہ جبکہ اس کی بیٹی کا ساٹھ فیصد جھلس چکا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔