Tuesday, October 4, 2022

ملتان میں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں زور شور سے جاری

ملتان میں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں زور شور سے جاری
ملتان (92 نیوز) عید میلاد النبی ﷺ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مسرت کا دن ہے۔ ملتان میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر مساجد، گلیوں اور بازاروں کو جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجانے کے لئے مختلف بازاروں میں سبز جھنڈے، جھنڈیوں کے سٹالز اور دکانیں سج گئی ہیں۔ اندرون شہر کی گلیاں, بازار ہوں یا دور دراز علاقوں کے گلی محلے ہر طرف مدنی جشن کا سماں ہے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کہنا ہے کہ کہ تاجدار ختم نبوت کی آمد سے بڑھ کر خوشی کا کوئی دن نہیں۔ بچے بڑے سب ہی عید میلاد النّبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریوں میں مگن ہیں۔ شہر بھر میں جلسے جلوس اور محافل کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔