Tuesday, December 6, 2022

ملتان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن‘ من پسند خواتین کو نوازنے کا انکشاف

ملتان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن‘ من پسند خواتین کو نوازنے کا انکشاف
ملتان (92نیوز) ملتان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں خواتین کو مدد کی بجائے دھکے مل رہے ہیں۔ دھکم پیل کے باعث کئی خواتین بے ہوش ہوگئیں۔ 92 نیوز کی ٹیم کو فوٹیج بنانے پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خوشحالی کی بجائے خواتین کی تذلیل کا مرکزبن گیا ہے۔ صبح سویرے دوردراز سے آئی ہوئی خواتین کو مدد کی بجائے دھکے کھانے پڑتے ہیں‘ کئی خواتین تو بے ہوش ہوجاتی ہیں۔ خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ من پسند اور رشوت دینے والوں کو پروٹوکول دیا جاتا ہے جبکہ انہیں سارا دن دھکوں کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ 92 نیوز نے جبکہ انتظامیہ کا موقف جاننے اور مسائل سے پردہ اٹھانے کی کوشش کی تو انتظامیہ کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں جبکہ خواتین نے انتظامیہ کے ناقص انتظامات اور ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ارباب اختیار سے انتظامیہ کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیاہے۔