Friday, September 20, 2024

ملتان میں انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد

ملتان میں انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد
February 20, 2018

ملتان (92 نیوز) ملتان میں انسداد دہشتگردی فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد کی گئی، جس میں جوانوں نے دہشتگردی سے نمٹنے اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر اسلحہ جوڑنے کا عملی مظاہرہ کیا ۔
پاسنگ آؤٹ پرید میں ان جوانوں کو نہ صرف دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے 40 روز کی خصوصی تربیت دی گئی بلکہ دھرنوں کے شرکاء کو منتشر کرنے کے گر بھی سکھائے گئے ۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایدیشنل آئی جی پنجاب کانسٹیبلری حسین اصغر نے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق پیشہ وارانہ تربیت کے حصول کو لازمی قرار دیا ۔
پاسنگ آؤٹ پرید کے موقع پر نجی اسکول کے طلباء نے مارشل آرٹ کے کرتب بھی دکھائے ۔