Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان میں آٹو شو کا رنگا رنگ میلا سجا گیا

ملتان میں آٹو شو کا رنگا رنگ میلا سجا گیا
February 5, 2019
 ملتان (92 نیوز) ملتان میں رنگا رنگ آٹو شو سجا جس میں شہریوں نے اپنی قیمتی اور نایاب گاڑیوں کے ساتھ بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قطار میں لگی گاڑیاں شریک ہیں آٹو شو میں جہاں پر 200 سے  زائد نایاب اور منفرد خصوصیات کی حامل گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں  کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا جو کہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ چمکتی دمکتی گاڑیاں دیکھنے کے لیے بچوں کے ساتھ خواتین بھی بڑی تعداد میں شو میں شریک ہوئیں۔ شرکا نے اپنی پسندیدہ گاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ آٹو شو آنے والی موڈی فائڈ گاڑیاں شہریوں کو خوب پسند آئیں جبکہ نوجوانوں نے  بھنگڑا ڈال شو کی رونق بھی بڑھا دی۔