Monday, October 3, 2022

ملتان : میٹرو کی مشینری نے ایک اور زندگی کا چراغ گل کر دیا

ملتان : میٹرو کی مشینری نے ایک اور زندگی کا چراغ گل کر دیا
ملتان(92نیوز) ملتان میں میٹرو منصوبہ نے ایک اور جان لے لی،50 سالہ شخص میٹرو مشینری  کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا اہل علاقہ نے واقعہ کے خلاف احتجاجی  مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کےمطابق ملتان میں واپڈا ٹاون کے قریب میٹرو منصوبہ پر کام کرنے والے ٹرالر نےپچاس سالہ شخص کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں محمد عثمان موقع پر دم توڑ گیا ڈرائیور حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ واقعہ کے  خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا  کہنا تھا کہ میٹرو منصوبہ اب تک کئی معصوم جانیں لے چکا ہے واقعہ کی  اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر 2 افراد کو حراست میں لے کر  قانونی کارروائی شروع کر دی۔