Sunday, September 25, 2022

ملتان میٹرو بس کرپشن کیس سابق ڈی سی او ملتان سمیت 6 افسران 3 جولائی کو طلب

ملتان میٹرو بس کرپشن کیس سابق ڈی سی او ملتان سمیت 6 افسران 3 جولائی  کو طلب
ملتان (92 نیوز) ملتان میں میٹرو بس کرپشن کیس کی نیب تحقیقات آخری مراحل میں پہنچ گئیں ۔ نیب حکام نے سابق ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل سمیت 6 افسران کو 3 جولائی کو طلب کر لیا۔ ملتان میں میٹرو بس منصوبے میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا معاملہ سامنے آنے پر نیب نے انکوائری کی ، جس میں ابتدائی طور پر لینڈ ایکوزیشن ، اور پرچیزنگ سمیت دیگر بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں۔اس پر نیب ایگزیکٹو بورڈ نے کیس کی باقاعدہ تحقیقات کا حکم دیا۔ ذرائع کے مطابق نیب ملتان کی میٹرو بس کرپشن کے حوالے سے تحقیقات آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں اور نیب حکام نے سابق ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل ، لینڈ  ایکوزیشن کلکٹر غلام مصطفٰی ، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سبطین فضل سمیت 6 افسران کو تین جولائی کو طلب کر لیا ہے۔