Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان میٹرو بس کرپشن کیس، مزید 15 افسران کی نیب میں طلبی

ملتان میٹرو بس کرپشن کیس، مزید 15 افسران کی نیب میں طلبی
February 26, 2018

ملتان (92 نیوز) ملتان میٹرو میں ہونے والی اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں ۔
نیب ملتان نے موجودہ ڈی سی ملتان نادر چھٹہ ، سابق ڈی سی زاہد سلیم گوندل اور ایکسائز آفیسر فخر زمان قریشی سمیت مزید 15 افسران کو طلب کر رکھا ہے ۔ تمام افسران آج اور کل نیب کے سامنے پیش ہوں گے ۔ افسران سے دستاویزات بھی مانگی گئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق طلب کئے گئے تمام افسران ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کے ممبرز تھے اور ان پر غیر قانونی طور پر زمین کی خریداری کا الزام ہے ۔
نیب ذرائع کے مطابق گزشتہ سماعتوں پر تمام افسران ایک دوسرے پر الزام لگاتے رہے ۔ اب تک نیب ملتان کی جانب سے 31 افسران کو طلب کیا جا چکا ہے ۔