Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان میٹروبس کرپشن کیس میں ڈی سی نادر چٹھہ نیب کے سامنے پیش ہو گئے

ملتان میٹروبس کرپشن کیس میں ڈی سی نادر چٹھہ نیب کے سامنے پیش ہو گئے
February 27, 2018

ملتان ( 92 نیوز ) ملتان میٹروبس کرپشن کیس میں ڈی سی ملتان نادر چٹھہ نیب حکام کے سامنے پیش ہو گئے ۔سابق اے سی سٹی فاروق ڈوگر،ایکسائزافسر سہیل اور کاشف ڈوگربھی نیب کے سامنے پیش ہوئے۔

نیب ملتان نے میٹرو بس کرپشن کیس میں 15 افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا تھا ، ڈی سی ملتان نادر چٹھہ ، اسسٹنٹ کمشنرز فاروق ڈوگر ، کاشف ڈوگر ، ایکسائز افسر سہیل بزدار سمیت 7 افسر ریکارڈ سمیت نیب کے سامنے پیش ہوئے

ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے میٹرو بس کے لیے حاصل کی گئی اراضی کی خریداری کے حوالے سے ڈی سی ملتان سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔