Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان: مینگو فیسٹیول کا دوسرا روز ،شہریوں کی بھر پور دلچسپی

ملتان: مینگو فیسٹیول کا دوسرا روز ،شہریوں کی بھر پور دلچسپی
July 9, 2017

ملتان(92نیوز)ملتان میں دوسرے روز بھی مینگو فیسٹیول کا جادو سر چڑھ کر بولتا رہا،شہریوں نے جہاں پھلوں کے بادشاہ کی مختلف اقسام میں بھرپور دلچسپی لی وہیں بچوں نے بھی آم کھانے کے مقابلے میں خوب مزے لے لےکرآم کھائے۔

تفصیلات کےمطابق پھلوں کے بادشاہ کی ہر طرف دھوم مچی ہوئی ہے،تبھی تو بچے بڑے سبھی مینگو فیسٹیول میں بھرپور دلچسپی دکھا رہے ہیں۔۔چونسہ ، دوسہری ، شان خدا سمیت آم کی مختلف اقسام کو دیکھ کر شہریوں کے منہ میں پانی آ رہا ہے۔

مینگو فیسٹیول کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے آم کھانے کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا ، جبکہ مختلف موضوعات پر خاکے بھی پیش کئے گئے جس میں بچوں نے جاندار اداکاری کر کے شائقین کے دل موہ لئے

منتظمین کے مطابق مینگو فیسٹیول کا مقصد پاکستانی آم کو دنیا بھر میں متعارف کروانا ہے تاکہ پھلوں کے اس بادشاہ کی بین الاقوامی سطح پر مانگ میں اضافہ ہو سکے۔