Tuesday, November 29, 2022

ملتان: مہمان زیادہ آنے پر شادی ہال ’’قیدخانہ‘‘ بن گیا

ملتان: مہمان زیادہ آنے پر شادی ہال ’’قیدخانہ‘‘ بن گیا

ملتان (92نیوز) ملتان میں شادی ہال انتظامیہ نے ولیمہ پر زیادہ مہمان  آنے پر ہال کو تالے لگا دیے۔ پولیس کی مداخلت اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے اضافی دے کر مہمانوں کو آزادی دلائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں عیدگاہ کے قریب معروف شادی ہال میں ڈاکٹر کاشان کے ولیمے کی تقریب میں چارسو مہمانوں کے لئے انتظامات کئے گئے تھے تاہم تقریب میں ایک سوبیس سے زائد مہمان آگئے جس پر ہال انتظامیہ نے ہال بندکر کے تالے لگا دیے جس پر دولہے والوں نے پولیس کو بلا لیا۔

تھانہ کوتوالی کی پولیس نے دولہے والوں اور ہال کی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کرائے اور دولہے والوں نے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپےاضافی دے کر ہال انتظامیہ سے جان چھڑائی۔