Saturday, July 27, 2024

ملتان ، موسم تبدیل ہوتے ہی گیسٹرو کا مرض بڑھنے لگا

ملتان ، موسم تبدیل ہوتے ہی گیسٹرو کا مرض بڑھنے لگا
April 2, 2018

ملتان ( 92 نیوز) ملتان میں موسم تبدیل ہوتے ہی گیسٹرو کا مرض بڑھنے لگا ،  24 گھنٹے کے دوران نشتر اسپتال سمیت مختلف سرکاری  اسپتالوں میں گیسٹرو سے متاثرہ 138 مریض لائے گئے۔

مریضوں میں سے 101 کو نشتر اسپتال،چلڈرن کمپلکس اور سول ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں داخل کر دیا گیا جبکہ   37 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا ۔

گیسٹرو سے متاثرہ مریضوں میں 28 بچے بھی شامل ہیں ،طبی ماہرین کے مطابق غیر معیاری اشیاء سے پرہیز کر کے گیسٹرو سے بچا جا سکتا ہے۔