Friday, December 8, 2023

ملتان : مقامی کالج کی افتتاحی تقریب میں یونس خان ،محمد عرفان اور راحت علی کے جلوے

ملتان : مقامی کالج کی افتتاحی تقریب میں یونس خان ،محمد عرفان اور راحت علی کے جلوے
August 27, 2015
ملتان(92نیوز)ملتان کے مقامی کالج کی افتتاحی تقریب میں  مہمان بنے پاکستان کے مشہور کرکٹرز  یونس خان ، محمد عرفان ، اور راحت علی اسٹارز کی آمد پر طالبات نے کیا ان کا پر جوش استقبال۔ تفصیلات کےمطابق ملتان کے بوسن روڈ پر واقع  نجی کالج کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں ٹیسٹ پلیئر یونس خان قدآور کھلاڑی محمد عرفان اور فاسٹ باؤلر راحت علی شریک ہوئے کالج انتظامیہ کی جانب سے اسٹارز کا والہانہ استقبال کیا گیا جبکہ کالج کی طالبات قومی ہیروز پر پھول نچھاور کرتی رہیں ۔ کالج کی طالبات جہاں اپنے ہیروز کو دیکھ کر خوشی سے پھولے نہیں سما رہی تھیں وہیں وہ ا سٹارز کرکٹر کے ساتھ  سیلفیاں لینا بھی نہ بھولیں۔ نجی کالج کی افتتاحی تقریب کے موقع پرقومی کرکٹرز کا کہنا تھا کہ طالبات کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال ان کو ہمیشہ یاد رہے گا۔