Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان : محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی ہائی الرٹ جاری کردیا

ملتان : محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی ہائی الرٹ جاری کردیا
April 9, 2016
ملتان(92نیوز)محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر میں ڈینگی کو ہائی رسک قرار دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر میں ڈینگی کو ہائی رسک قرار دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کردیا ہے، مراسلے کے مطابق حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی کی افزائش نسل تیزی سے بڑھ سکتی ہے، جس کے نتیجہ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں گزشتہ 5سالوں کی نسبت اضافہ ہوسکتا ہے، صوبہ  پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، خانیوال، سیالکوٹ اور فیصل آباد ڈینگی کے حوالے سے ہائی رسک اضلاع ہیں۔