Saturday, July 27, 2024

ملتان: مالکن کے تشدد سے متاثرہ 2 بچیاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے، بچوں کے والدین کی تلاش شروع

ملتان: مالکن کے تشدد سے متاثرہ 2 بچیاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے، بچوں کے والدین کی تلاش شروع
February 3, 2016
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) ملتان میں مالکن کے تشدد سے متاثرہ دو بچیاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچا دی گئیں۔ بچیوں کے والدین کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ ملتان کے علاقہ قادر آباد میں مالکن کے ناروا سلوک اور تشدد سے متاثرہ سات سالہ اقصیٰ اور نو سالہ انیشا دلبرداشتہ ہو کر گھر سے بھاگ گئیں جنہیں احمد نامی شہری نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔ بچیوں کا کہنا ہے کہ مالکن ان پر تشدد کرتی تھی جس کی وجہ سے انہیں بھاگنا پڑا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق بچیوں کے والدین کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، جلد والدین کے حوالے کردیا جائے گا۔