Saturday, July 27, 2024

کپڑوں پر ملتانی کڑھائی نفاست اور انفرادیت میں قدیم ثقافت کی عکاس

کپڑوں پر ملتانی کڑھائی  نفاست اور انفرادیت میں قدیم ثقافت کی عکاس
February 6, 2016
ملتان(92نیوز)خوبصورت لگنا ہر کسی کا شوق  ہوتا ہے مگرجہاں بات ہو خواتین کے لباس کی وہاں ملتانی  کڑھائی کا کوئی جواب نہیں۔ تفصیلات کےمطابق آج کے مشینی دور میں ھاتھ سے کی جانے والی ملتانی کڑھائی نفاست اورانفرادیت میں قدیم ثقافت کی عکاس ھے۔ سوئی دھاگے سے مختلف رنگوں کو خوبصورتی کے ساتھ کپڑوں پر لگا یا جا تا ھے جو دیکھنے والوں کو بہت  لبھاتے  ھیں یہی وجہ ہے کہ ہا تھ کی کڑھا ئی کی مانگ دنیا بھر میں بڑھ  رھی ھے۔ گل سٹی  ٹا نکہ تا ر کشی ، آر کا کام اور بھرواں ٹا نکہ ملتانی کڑھا ئی میں بہت ہی منفرد ہیں صرف شائستہ ہی نہیں ملتان کے مختلف علاقوں   میں گھریلو خواتین انتہا ئی مہارت سے یہ کام کر رہی ہیں تحفے تحا ئف  کے طور پر ان دیدہ زیب کپڑوں کو لوگ اپنے پیا روں کو بھجواتے ھیں۔ ہاتھ  سے کیا جا نے والا یہ خوبصورت کام مو جودہ دور میں بھی  ملتانی  ثقافت کو زندہ رکھے ہوئےہے۔