Tuesday, October 4, 2022

ملتان : فیشن شومیں پاکستانی شاہ رخ حاضرین کی توجہ کا مرکزبنے رہے

ملتان : فیشن شومیں پاکستانی شاہ رخ حاضرین کی توجہ کا مرکزبنے رہے
ملتان(92نیوز) موسم گرما کی مناسبت سے رنگا رنگ فیشن شو کا انعقادہواجس میں  جدید ملبوسات کی نمائش کو حاضرین نے خوب سراہا،آرٹسٹوں کی پرفارمنس نے بھی دل موہ لئے،پاکستانی شاہ رخ خان حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ تفصیلات کے مطابق بدلتے موسم میں ڈیزائنرز نے بھی گرم موسم کے پہناوے متعارف کرڈالے، ملتان میں سجے فیشن شو میں ماڈلز نے جدید ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی۔ فیشن شو میں خواتین ماڈلز کے ساتھ ساتھ مرد ماڈلز بھی واک کرتے دکھائی دیے،نوجوانوں کے لئے جینز اور ٹی شرٹس کو  بھی خوب سراہا گیا۔ فیشن شو کے ساتھ ساتھ دیگرفنکاربھی اپنی  پرفارمنس سے شرکا کو لطف اندوز کرتے رہےاور تو اور پاکستانی شاہ رخ خان بھی حاضرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے ریمپ پر پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد، لاہور، اور کراچی سے بھی  ماڈلز خصوصی طور پر ملتان میں ہونے والے فیشن شو میں شرکت کیلئے پہنچے ۔