Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان : عید قربان کے قریب  آتے ہی مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا

ملتان : عید قربان کے قریب  آتے ہی مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا
August 22, 2016
ملتان(92نیوز)ملتان میں عید قربان کے قریب آتے ہی  مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے۔ تفصیلات کےمطابق  قربانی کے قریب ہر کسی کے سر پر کانگو وائرس کا خوف سوار ہے۔ مویشی منڈیوں میں بغیر کلیئرنس کے جانور لائے جا رہے ہیں،جس کی وجہ سے کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اس مرض کی روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ انتظامیہ کانگو وائرس کی روک تھام میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی،تبھی تو مویشی منڈیوں میں تاحال محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے کوئی کیمپ نہیں لگائے گئے تاہم افسران کی جانب سے سب اچھا ہے کا راگ الاپا جا رہا ہے۔