Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان : ضلع کچہری کی رجسٹری برانچ میں آگ بھڑکنے سے 150 سال پرانا ریکارڈ جل گیا

ملتان : ضلع کچہری کی رجسٹری برانچ میں آگ بھڑکنے سے 150 سال پرانا ریکارڈ جل گیا
December 21, 2016

ملتان(92نیوز)ملتان میں ضلع کچہری کی رجسٹری برانچ اور اکاونٹس آفس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے ڈیڑھ سو سال پرانا ریکارڈ جل گیا۔۔میٹروبس اتھارٹی کاکہناہےکہ میٹروبس کاریکارڈمحفوظ ہے۔

تفصیلات کےمطابق آگ کے شعلے بلند ہو رہے تھے لوگ جان بچانے کے لئے بھاگ رہے تھے، ریسکیو کے فائر فائٹرز کا انتظار تھا، یہ آگ ضلع کچہری میں واقع رجسٹری برانچ کے ریکارڈ روم میں لگی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے بلند ہوئے اور بالائی منزل پر پڑے اکاونٹس آفس کے ریکارڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔

ریسکیو کے فائر فائٹرز کو ضلع کچہری میں پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا، بڑھتی ہوئی آگ پر قابو پانے کی ناکام کوشش، ریسکیو اہلکار نے کئی منٹ تک  بجلی کی موٹر سے پائپ لگا کر پانی پھینکا۔ ریسکیو کی دس گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتی رہیں لیکن آگ نے رجسٹری برانچ کے ساتھ ساتھ اکاونٹس آفس کے ریکارڈ کو جلا دیا اور کوئی جانی نقصان  نہ ہوا۔ ضلعی انتظامیہ نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

آگ لگنے سے عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا، چھت بھی زمین بوس ہو گئی، وقتا فوقتا پھر سے آگ بھڑک اٹھتی، تین گھنٹے میں آگ پر مکمل طور پر قابو پایا گیا تاہم اہم سرکاری ریکارڈ مکمل طور پر ضائع ہو گیا۔