Saturday, July 27, 2024

ملتان: شاہ رکن عالم کےعرس کی تقریبات جاری ،زائرین کی بڑی تعداد کی شرکت

ملتان: شاہ رکن عالم کےعرس کی تقریبات جاری ،زائرین کی بڑی تعداد کی شرکت
February 5, 2017
ملتان(92نیوز)جنوبی پنجاب کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم کے 703 ویں عرس کی سہ روزہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسرے روز بھی زائرین کی بڑی تعداد عرس کی تقریبات میں شریک ہے ۔ تفصیلات کےمطابق عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم کے 703 ویں عرس کی سہ روزہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے عرس میں شرکت کے لیے زائرین کی بڑی تعداد میں درگاہ شاہ رکن عالم پہنچ گئی ہے ۔عرس کی دوسری نشست کےموقع پر دربار کے گدی نشین شاہ محمود قریشی سمیت دیگر علماء اور  مشائخ شریک ہوئے جنہوں نے زکریا کانفرنس میں ملک و قوم کی سلامتی کی دعائیں مانگیں۔ عرس میں پاکستان اور دنیا بھر سے زائرین شریک ہوئے ۔زائرین کا کہنا تھا کہ روحانی فیض پانے کے لیے حضرت شاہ رکن عالم کے دربار پر ہر سال حاضری دیتے ہیں۔ عرس کے  موقع پر سکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ زائرین کے لیے لنگر اور سبیل کا بھی وسعی انتظام کیا گیا ہےجبکہ 3 روزہ عرس کی اختتامی دعا کل ہوگی۔