Tuesday, September 27, 2022

ملتان : شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی ،گھر کا سامان خاکستر

ملتان : شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی ،گھر کا سامان خاکستر
ملتان(92نیوز)ملتان میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی،آگ سے گھر کا سامان جل   گیا۔ تفصیلات کےمطابق ملتان کے علاقہ چوک شہیداں کے قریب گھر میں اچانک آگ  بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، ریسکیو اور فائر برگیڈ کی 4گاڑیوں نے بروقت پہنچ کر گھر کے تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا، آ گ سے گھر کا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا، فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی 4گاڑیوں نے 40منٹ بعد آگ پر قابو پالیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ  کی وجہ  سے  لگی۔