Friday, October 7, 2022

ملتان: سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشت گرد گرفتار

ملتان: سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشت گرد گرفتار

ملتان (92 نیوز) ملتان میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ نا کام بناتے ہوئے مظفر گڑھ روڈ سے تین دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔
گرفتار دہشت گردوں آصف، عطاءاللہ اور عاصم کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔
دوسری طرف شجاع آباد میں ایک کارروائی کے دوران قتل، ڈکیتی اور اغوا سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری شکیل دستی مارا گیا۔ شکیل دستی کے سر کی قیمت تیس لاکھ روپے مقرر تھی۔