Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان: سیتل ماڑی سے متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ملتان: سیتل ماڑی سے متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
October 14, 2015
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) ملتان میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملتان کے علاقے سیتل ماڑی میں پولیس نے منشیات کے الزام میں ایک ملزم جاوید اقبال کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزم نے کراچی میں متعدد افراد کے قتل کا انکشاف کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم جاوید کراچی میں چار سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور وہ کراچی کا رہائشی جبکہ اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔