Monday, November 28, 2022

ملتان :سو سے زائد بچوں کے والدین  کا پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

ملتان :سو سے زائد بچوں کے والدین  کا پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار
ملتان(92نیوز)ملتان میں سو سے زائد بچوں کے والدین نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں تین روزہ پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی پولیو مہم کے دوران سو سے زائد بچوں کے والدین نے پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا ہے۔ جبکہ محکمہ صحت  کی جانب سے فالو اپ ڈے کے دوران انکاری والدین کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی اس کے باوجود اگر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلائے گئے تو ایسے  والدین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔