Saturday, July 27, 2024

ملتان: سوائن فلو سے متاثرہ بچی نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی، وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد چھے ہو گئی

ملتان: سوائن فلو سے متاثرہ بچی نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی، وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد چھے ہو گئی
February 9, 2016
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) ملتان میں سوائن فلو سے متاثرہ بچی نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی۔ جان لیوا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ سوائن فلو روزبروز بڑھتا جا رہا ہے۔ وہاڑی کی 9 سالہ قربان فاطمہ بھی نشتر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں دم توڑ گئی جس سے جان لیوا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہو گئی جبکہ 66 افراد اب تک متاثر ہو چکے ہیں جو کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔