Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان سنٹرل جیل میں قتل کا مجرم پھانسی پر لٹکا دیا گیا، اٹھارہ سال قبل رشتہ دار کو تلخ کلامی پر قتل کیا

ملتان سنٹرل جیل میں قتل کا مجرم پھانسی پر لٹکا دیا گیا، اٹھارہ سال قبل رشتہ دار کو تلخ کلامی پر قتل کیا
May 26, 2015
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) ملتان سنڑل جیل میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، رانا فریاد نے اٹھارہ سال قبل اپنے رشتہ دار کو تلخ کلامی پر قتل کر دیا تھا۔ ملتان سنڑل جیل میں پھانسی کا منتظر قیدی قتل کے مقدمہ کا مجرم ٹھٹھہ صادق آباد کا رہائشی رانا فریاد علی کو آج صبح چار بجے سنڑل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔ مجرم کے رشتہ داروں نے گزشتہ روز آخری ملاقات کرائی گئی تھی جبکہ مجرم نے اٹھارہ سال قبل اپنے رشتہ دار رئٹائیرڈ صوبیدار رانا عبداالسلام کو تلخ کلامی پر پسٹل سے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ جہانیاں میں مقتول کے بھائی رانا رمضان کی مدعیت میں نامزد مجرم رانا فریاد علی کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ عدالت کی طرف سے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم رانا فریاد علی کو موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے قتل کے مرکزی مجرم رانا فریاد علی کو اج صبح ساڑھے چار بجے سنڑل جیل ملتان میں تختہ دار پر لٹکایا دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔