Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان: سنٹرل جیل میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی، مجرموں کی گزشتہ رات اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی

ملتان: سنٹرل جیل میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی، مجرموں کی گزشتہ رات اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی
July 27, 2015
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) ملتان کی سنٹرل جیل میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ ملتان کی سنٹرل جیل میں آج صبح سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ ملتان کے رہائشی مجرم کریم نواز نے انیس سو ننانوے میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا جبکہ ملتان کینٹ کے رہائشی مجرم فاروق خان نے انیس سو اٹھاسی میں رقم کے تنازع پر مخالف کو قتل کیا تھا۔ دونوں مجرموں کی گزشتہ رات اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔ پھانسی کے وقت دونوں مجرموں کے لواحقین جیل کے باہر موجود تھے۔ دونوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔