Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان سمیت ملک بھرمیں 100 سے زائد افراد میں انفلوئنزا کی تشخیص

ملتان سمیت ملک بھرمیں 100 سے زائد افراد میں انفلوئنزا کی تشخیص
January 10, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) انفلوئنزا ایچ ون این ون وبائی مرض کی شکل اختیار کر گیا۔ ملتان سمیت ملک بھر میں بھی ایک سو سے زائد افراد میں انفلوئنزا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ بیس افراد موت کی بھینٹ بھی چڑھ گئے۔ ماہرین نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سردی میں شدت کے ساتھ ہی انفلوئنزا، ایچ 1، این 1 کی بیماری سر اٹھانے لگی۔ رواں سال 400 مریضوں نے انفلوئنزا کی علامات کے ساتھ اسپتالوں کا رخ کیا۔ 120 میں مرض کی تصدیق ہوئی، 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

قومی ادارہ صحت کے زیر اہتمام سمینار میں ماہرین صحت نے بتایا کہ ویکسین، ہاتھ دھونے، ماسک پہننے، چھنیک کے دوران احتیاط، ناک، منہ اور انکھ کوکم چھونے سے مرض نہیں پھیلتا، تاہم حاملہ خواتین، بچے اور کمزور افراد احتیاط برتیں۔

ماہرین کہتے ہیں درد، قیہ، لاغر پن یا پھر لمبے عرصہ تک بخار و زکام، انفلوئنزا این ون این ون کی علامات ہیں، اس کے لیے اگاہی مہم تیز کی جانی ہونی چاہیے۔