Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان، سرکاری اسکول ٹیچر نے 5 طالبات کو گاڑی تلے کچل ڈالا، ایک جاں بحق

ملتان، سرکاری اسکول ٹیچر نے 5 طالبات کو گاڑی تلے کچل ڈالا، ایک جاں بحق
October 25, 2021 --- ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) ملتان میں سرکاری اسکول ٹیچر نے 5 طالبات کو اپنی گاڑی تلے کچل ڈالا، جن میں سے ایک موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ 

سرکاری سکول کی خاتون ٹیچر کا گاڑی چلانے کا شوق طالبہ کی جان لے گیا، گورنمنٹ مسلم ماڈل گرلز سکول میں اقرا نامی ٹیچر کی گاڑی بے قابو ہو کر طالبات پر چڑھ دوڑی۔

حادثے میں دسویں جماعت کی طالبہ عمارہ جاں بحق ہو گئی جبکہ چار طالبات شدید زخمی ہو گئیں، محکمہ تعلیم کے افسران نے نشتر اسپتال میں زخمی طالبات کی عیادت کی۔

حادثے کے بعد طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا ، جس پر سکول انتظامیہ نے طالبات کو چھٹی دے دی ، ایس پی کینٹ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور موقع پر موجود اساتذہ سمیت دیگر سٹاف سے واقعہ کی تفصیلات اکٹھی کیں۔

غفلت کی مرتکب سکول ٹیچر اور پرنسپل کو معطل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والی بچی کے والدین نے قانونی کارروائی نہ کرتے ہوئے سکول ٹیچر کو معاف کر دیا۔