Saturday, July 27, 2024

ملتان ، ریکروٹ کورس بیج کی 55 ویں پاسنگ آوٹ کی تقریب کا انعقاد

ملتان ، ریکروٹ کورس بیج کی 55 ویں پاسنگ آوٹ کی تقریب کا انعقاد
March 31, 2018

 ملتان (92 نیوز) ملتان پولیس ٹرینگ انسٹویٹ میں ریکروٹ کورس بیج کی 55 ویں پاسنگ آوٹ کی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں پاس آؤٹ ہونے والے 934 جوانوں نے8 ماہ کے کورس میں ماڈرن ٹیکنیکس کی تربیت حاصل کی ۔

پاسنگ آؤٹ کے دوران شیر جوانوں نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر اسلحہ جوڑنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔اس موقع پر یہ شیر جوان وطن عزیر پر مر مٹنے کے جذبہ سے سرشار دکھائی دیے ۔

 تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹرینگ اسکول پنجاب طارق مسعود یاسین نے بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات سے بھی نوازا ۔