ملتان: ذاتی دشمنی پر مخالفین نے چار سالہ بچے پر تیزاب پھینک دیا، جسم کا ستر فیصد حصہ جھلس گیا، دو افراد گرفتار

ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) ملتان میں ذاتی دشمنی پر مخالفین نے چار سالہ بچے پر تیزاب پھینک دیا۔ بچے کے جسم کا ستر فیصد حصہ جھلس گیا جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملتان میں ذاتی دشمنی پر مخالفین نے چار سالہ بچے عرفان پر تیزاب پھینک دیا۔ بچے کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بچے کے جسم کا ستر فیصد حصہ جھلس چکا ہے اور اس کی حالت خطرے میں ہے۔ پولیس تھانہ عبدالحکیم نے دو افراد کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔