Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان : داماد کی فائرنگ سے ساس، سسر، سالے کی بیوی اور بیٹا جاں بحق

ملتان : داماد کی فائرنگ سے ساس، سسر، سالے کی بیوی اور بیٹا جاں بحق
August 13, 2016
ملتان (92نیوز) بستی ملوک میں روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے ساس‘ سسر سمیت 4 افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کی بستی ملوک کے نواحی علاقہ چک نمبر ڈبلیو بی 376 میں روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کے لیے سسرال جانے والے شوہرطاہر محمود ولد غلام محمد نے بیوی کے نہ ماننے پر مشتعل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سا س‘ سسر اور سالے کی بیوی اور گیارہ سالہ بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزم طاہر موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ تھانہ جلہ آرائیں پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مخدوم عالی ہسپتال منتقل کر دیا۔