Saturday, July 27, 2024

ملتان: حضرت شاہ رکن عالم کے 703 ویں سالانہ عرس کی تقریبات شروع

ملتان: حضرت شاہ رکن عالم کے 703 ویں سالانہ عرس کی تقریبات شروع
February 3, 2017
ملتان(92نیوز)ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم  کے 703 ویں  سالانہ عرس کا آغاز ہوگیا، سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی  نے مزار کو غسل دے کر 3 روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی ایشیاء کی  عظیم روحانی شخصیت شیخ الاسلام حضرت شاہ رکن عالم کےعرس کی تقریبات مدینۃ الاولیاء ملتان میں شروع ہو گئیں سہ روزہ   تقریبات کا باقاعدہ آغاز مزار  کو غسل دے کر  کیا گیا۔ اس موقع پر چادر پوشی  بھی کی  گئ  غسل کے  بعد محکمہ اوقاف پنجاب اور پاکستان زکریا اکیڈیمی کے اشتراک سے سالانہ قومی کانفرنس کی پہلی نشست سجادہ نیشن مخدوم شاہ محمود قریشی کی صدارت میں ہوئی ۔ عرس تین سے پانچ فروری  تک جاری رہے گا دوسری جانب عرس میں شرکت کے لیے  ابھی سے  ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ  جاری ہے ۔ زائرین کا کہنا ہے کہ اولیاء اللہ کے مزارات  پر آ کر دلی سکون ملتا ہے۔ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے  انتہائی سخت انتظامات  کئے گئے ہیں جبکہ  عقیدت مندوں اور زائرین کے لئے لنگر  کا بھی خصوصی   انتظام  کیا گیا ہے ۔