Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان : جشن آمد رسول کے موقع پر 12 ہزار پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا

ملتان : جشن آمد رسول کے موقع پر 12 ہزار پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا
December 12, 2016

ملتان(92نیوز)ملتان میں عید میلاد النبی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں جشن ولادت رسول کے سلسلہ میں چادر والی سرکار پر 12 ہزار پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔کیک کاٹنے کی تقریب میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق ملتان میں عاشقان رسول نے سرکار دو عالم سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے 12 ہزار پونڈ وزنی کیک کاٹا۔ تاریخی تلوار سے کاٹے گئے کیک کی لمبائی 75 فٹ جبکہ چوڑائی 7 فٹ تھی اس کیک کی تیاری میں مکھن،خشک میوہ جات،انڈے اور مختلف مربہ جات سمیت دیگر لوازمات استعمال کئے گئے۔ میلاد کیک کاٹنے کی تقریب میں شاہ محمود قریشی،پیرعلی حسین شاہ سمیت عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی گئی۔

جشن عید میلادالنبی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں بیرون ملک سے آئے عقیدت مند بھی شریک ہوئے۔