Wednesday, October 5, 2022

ملتان: جائیداد کے تنازع پر حاملہ بہن اور بوڑھی ماں گھر میں قید، پولیس نے بازیاب کروایا

ملتان: جائیداد کے تنازع پر حاملہ بہن اور بوڑھی ماں گھر میں قید، پولیس نے بازیاب کروایا
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) ملتان میں جائیداد کے تنازع پر بے رحم بھائیوں نے حاملہ بہن اور بوڑھی ماں کو گھر میں قید کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو بازیاب کروایا۔ نیو ملتان کے علاقے میں سنگدل بھائیوں نے 6 مرلے مکان پر قبصے میں حاملہ خاتون اور ماں کو گھر میں بند کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ علاقہ مکینوں نے گھر سے خواتین کے چلانے کی آوازیں سنیں اور پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس تھانہ نیو ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کو گرفتار کیا۔ گھر کا تالا کھلوا کر دونوں خواتین کو بازیاب کروایا۔ 35 سالہ فرزانہ بی بی کا کہنا ہے کہ ہمارے دونوں بھائی ہم پر تشدد کرتے ہیں اور جو مکان ہماری ماں نے ہمارے نام کیا ہے اس پر قبصہ کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف پولیس تھانہ نیو ملتان نے کارروائی کرتے ہوے ندیم اور فہیم کو تھانے منقل کر دیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔