Wednesday, November 30, 2022

ملتان : تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آج آخری دن

ملتان : تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آج آخری دن
ملتان (92نیوز)ملتان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا تیسرا اور آخری روز ہے، گزشتہ روز دو لاکھ 75 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں محکمہ صحت کی جانب سے تین روزہ پولیو مہم کا آج آخری روز ہے،پولیو مہم کے لئے تشکیل کردہ 21 سو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے میں مصروف ہیں محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم میں دو روز کے دوران پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلوائے جا چکے ہیں،جبکہ مجموعی طور پر آٹھ لاکھ گیارہ ہزار بچوں کو حفاظتی  قطرے پلائے جائیں گے۔